Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ترکیہ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ متوقع ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ لائحۂ عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مستقل جنگ بندی اور امن کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔