Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینحج سیزن سے قبل سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

حج سیزن سے قبل سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 28 اپریل کے حج ویزہ ہولڈرز کے سوا کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ مقامی غیر ملکیوں کو پرمٹ کے بنا آج 13 اپریل سے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے


سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں اسکے بعد مکہ مکرمہ میں رہائش رکھنا قانوناً جرم ہوگا جس پر بھاری جرمانے سمیت قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے 18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ ہولڈرز ہی مکہ مکرمہ میں قیام کر سکیں گے اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر بنا پرمٹ کے آج 13 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔