اسلا م آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
