Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینامریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کو روکے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کو روکے گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مذاکرات ناکام ہونے پر بڑا اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کو روکے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا، اس کی وعدہ خلافی سے دنیا بھر میں بے چینی اور مشکلات پیدا ہوئیں، تہران نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ کیا حالانکہ ایرانی بحریہ اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں تباہ ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں شاید بارودی سرنگیں نہ ہوں لیکن کون خطرہ مول لے گا؟ کوئی شپنگ کمپنی نہیں چاہے گی کہ اس کا جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ساکھ کو مستقل نقصان پہنچا اور اس کی قیادت کے پاس اب کچھ نہیں بچا، ایران فوری طور پر بین الاقوامی بحری گزر گاہ کھولنے کا عمل شروع کرے، تہران کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل غیر معمولی انسانس
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں مزید کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر غیر معمولی انسان ہیں، پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ جنگ رکوانے پر میرا شکریہ ادا کرتی ہے، میری وجہ سے پاک بھارت جنگ رکی اور 5 کروڑ لوگوں کی جانیں بچیں۔
ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں 20 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس میں کئی نکات پر اتفاق ہوا لیکن ایران جوہری عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا، وہ ایٹمی پروگرام ترک کرنے پر کسی صورت تیار نہیں ہے، غیر مستحکم لوگوں کے ہاتھ میں ایٹمی طاقت نہیں دے سکتے، امریکی وفد اور ایرانی نمائندوں کے درمیان دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے، تہران سے مذاکرات میں ایٹمی پروگرام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
پُرامن جہازوں پر گولی چلانے والے ایرانیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تمام بحری جہازوں کو روکے گی، امریکی بحریہ کو بین الاقوامی سمندر میں ایرانی جہازوں کو روکنے کی ہدایت کر دی، آبنائے ہرمز میں ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں تباہ کر دیں گے، پُرامن جہازوں پر گولی چلانے والے ایرانیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اپنی تباہی سے بچنے کا طریقہ خود ہی بہتر جانتا ہے، اس کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہے، اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بیکار ہیں۔
سچایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی جلد شامل ہوں گے
‘ایران کے اکثر بڑے لیڈرز اب مارے جا چکے ہیں۔ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی جلد شامل ہوں گے۔ ایران کو عالمی بھتہ خوری کے ذریعے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کو صرف پیسہ اور نیوکلیئر پروگرام چاہیے۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج باقی ماندہ ایران کو ختم کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہے، ایران کے جوہری عزائم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔