Monday, April 13, 2026
ہومپاکستاناسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان(آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے، یہ دہانیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، مسلمان فاتح ہیں اور فاتح رہیں گے، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا ان شا اللہ وہاں عبادت کریں گے۔اپنا موقف دہرانا چاہتے ہیں کہ دستور پاکستان اسلامی اصولوں کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمیں آئین جو راستہ دکھاتا ہے اس کے مطابق چلنا چاہیے۔ حلف کی خلاف ورزی کرنا مسلمان کی علامت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔