Monday, April 13, 2026
ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان سیدال خان کی سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سہیل ضیا بٹ سے ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان سیدال خان کی سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سہیل ضیا بٹ سے ملاقات

لاہور (آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان سیدال خان نے سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سہیل ضیا بٹ سے ملاقات
کی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سہیل ضیا بٹ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی اور بہتر صحت کے لیے نیک تمناں اور دعا کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی اور سیاسی تاریخ میں سہیل ضیا بٹ جیسے تجربہ کار رہنماوں کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان کا تجربہ قومی یکجہتی اور جمہوری تسلسل کے لیے قابلِ قدر سرمایہ ہے۔

ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی احترام اور خیرسگالی کا اظہار کیا گیا۔ سیدال خان نے سہیل ضیا بٹ کی سیاسی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں جمہوری روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سہیل ضیا بٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے دورے اور ان کی جانب سے خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان اور اس کی قیادت ملک کے تجربہ کار سیاسی رہنماوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، خصوصا ان شخصیات کے ساتھ جنہوں نے جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔