Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینروسی صدر پیوٹن نے مشرقِ وسطی میں ثالثی کی پیشکش کر دی

روسی صدر پیوٹن نے مشرقِ وسطی میں ثالثی کی پیشکش کر دی

ماسکو (آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کر کے مشرقِ وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق پیوٹن نے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے علاقائی امن کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

کریملن نے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کی تلاش میں مزید سہولت فراہم کرنے اور مشرق وسطی میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے کوششوں میں ثالثی کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا ہے۔مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اتوار کو اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان میراتھن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد عالمی شخصیات نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔