واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستانی قیادت کی تعریف کی۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی موثر قیادت کے ذریعے ممکن ہوئے۔امریکی صدر پاکستانی قیادت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت ان کا شکریہ ادا کرتی رہی ہے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ایک ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جس میں کروڑوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات صبح سویرے شروع ہوئے اور تقریبا 20 گھنٹے تک جاری رہے جس دوران کئی نکات پر پیش رفت ہوئی۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سب سے اہم مسئلہ ایران کا جوہری پروگرام ہے جس پر کوئی حتمی اتفاق نہ ہو سکا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہی بنیادی رکاوٹ ہے کیونکہ ایسے غیر متوقع ملک کے پاس جوہری طاقت ہونا قابل قبول نہیں۔
