Monday, April 13, 2026
ہومپاکستاندو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

کراچی (آئی پی ایس )دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور پرسوں رات کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احکامات ملنے کے بعد پاکستانی کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔