Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ

پاکستان سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ

کابل(سب نیوز)افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکی کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تکنیکی مسائل اس عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ارومچی مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی ثالثی کی کوششیں نہایت اہم اور قابل قدر ہیں۔اس موقع پر ترکی کے نمائندے نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔