کراچی(سب نیوز )پشاور زلمی کے اسٹار بیٹر کوشل مینڈس اس وقت مشکل صورتحال کا شکار ہو گئے جب ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سے گزشتہ برس پی ایس ایل 10 کو ادھورا چھوڑ کر بھارتی لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے تیکھا سوال پوچھا گیا۔
کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن ادھورا کیوں چھوڑا تھا؟ اس سوال پر مکمل طور پر خاموش نظر آئے۔ کوشل مینڈس گزشتہ سال پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے، تاہم وہ مبینہ سیکیورٹی خدشات کا عذر بنا کر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز چھوڑ کر گجرات ٹائٹنز کا حصہ بننے کے لیے بھارت روانہ ہو گئے تھے۔
