Sunday, April 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزمعروف سماجی کارکن زمرد خان کی اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات

معروف سماجی کارکن زمرد خان کی اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس ) معروف سماجی کارکن اور سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان نے اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب خورشید انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران بھنڈارا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان سویٹ ہومز کے جاری کاموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے نادار بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کے لیے کی جانے والی بامقصد کوششوں کو سراہا۔ بھنڈارا نے اس نیک مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے اس ادارے کی مسلسل خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی فلاح و بہبود کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں نہایت اہم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔