Sunday, April 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ایس ایل11 : پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست

پی ایس ایل11 : پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست

کراچی (آئی پی ایس ) پی ایس ایل11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔اہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 43 اور مائیکل بریسویل نے 21 رنز بنائے۔

دوسری جانب محمد حارث نے 18 اور عبدالصمد نے 2 رنز بنائے جب کہ کوشل مینڈس 74 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی اور کوئی کھلاڑی بھی جم نہ کھیل سکا یوں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لاہور قلندر کی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نے 21,21رنز بنائے جب کہ دونتھ 20رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پشاورزلمی کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 ، ،مستیض الرحمان نے 2 اورعبید شاہ نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔