اسلام آباد(سب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ نورخان ایئر بیس پر لینڈ گیا۔
وہ اسلام آباد میں امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے گزشتہ رات میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے تھے۔
روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں،صدر ٹرمپ نے مذاکرات کی واضح ہدایات دی ہیں۔یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے ،امید کرتے ہیں مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وفد مذاکرات کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ وفد میں شامل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طور پر مذاکرات کیلئے اسلام آباد آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےہا کہ امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔
امریکی وفد کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کر گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
