اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قمیت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئیہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے، میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کیلئے لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، وزیرخارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔
