اسلام آباد (آئی پی ایس)ایران سے امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے دوران پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوا؟ وزارت توانائی نے اعداد و شمار جاری کردیے۔وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان میں پیٹرول 46 اعشاریہ 7 فیصد مہنگا ہوچکا جبکہ یکم مارچ سے اب تک ڈیزل 88 اعشاریہ 74 فیصد مہنگا ہوا۔
دستاویز کے مطابق یکم مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرول فی لیٹر 120 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔دستاویز کے مطابق جنگ کے آغا میں پاکستان میں 1 لیٹر 258 روپے 17 پیسے کا تھا جبکہ اس وقت فی لیٹر قیمت 378 روپے 41 پیسے ہے۔وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق یکم مارچ سے پہلے لیٹر ڈیزل 275 روپے 70 پیسے کا تھا، اس پر مجموعی طور پر 244 روپے 65 پیسے کا اضافہ ہوا، اس وقت قیمت 520 روپے 35 پیسے ہے۔
