Saturday, April 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزامارات کو رقم کی واپسی، ملکی صنعتکاروں کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور

امارات کو رقم کی واپسی، ملکی صنعتکاروں کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور

لاہور(آئی پی ایس )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے صنعت کارو ں نے 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور کردیا۔اپٹما نے متحدہ عرب امارات کی رقم کی واپسی کے بعد حکومت کو متبادل حل دے دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہاکہ ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ امن مذاکرات کے بعد وزیراعظم سیمل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، سب سے پہلے پاکستان، اپٹما نے ہمیشہ اس عہد کو نبھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکانٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔