اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے شریک ممالک کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت فراہم کی گئی ہے، تاہم یہ سہولت تیسرے ممالک کے شہریوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے ایران اور امریکا سے آنے والے شرکا کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی ہے۔ یہ سہولت صرف مذاکرات کے دورانیے تک محدود ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سہولت کسی بھی تیسرے ملک کے شہریوں کے لیے نہیں ہے اور صرف شریک ممالک کے سرکاری وفود اور صحافی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔یہ وضاحت وزارتِ خارجہ کے دفترِ ترجمان کی جانب سے میڈیا سوالات کے جواب میں جاری کی گئی۔
