اسلام آباد (سب ںیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آج اطالوی جمہوریہ کی وزیرِ اعظم، محترمہ جارجیا میلونی، کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
وزیرِ اعظم میلونی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے، آئندہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی میزبانی پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد دی۔
خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ خواہش کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں وزیرِ اعظم میلونی سمیت اہم یورپی اور عالمی رہنماؤں کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری کشیدگی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششیں ناگزیر ہیں، تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔
