Thursday, April 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا کیا۔ اپنی انتہائی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران، امیر قطر نے وزیر اعظم کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی جس کی بدولت ایران اور امریکہ میں جنگ بندی ہوئی اور فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پر عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کی، جس کی بدولت گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران مسلسل حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور امیر کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ دونوں رہنماں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے پورے خطے میں جلد امن واپس آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔