Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزعالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، امریکی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، امریکی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث توانائی مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں تقریبا ساڑھے 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔دوسری جانب برطانوی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل 99.20 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔