Thursday, April 9, 2026
ہومتازہ ترینجنگ بندی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، خلیجی ممالک کیلئے پروازیں شروع

جنگ بندی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال، خلیجی ممالک کیلئے پروازیں شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کیلئے پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، ایئر لائنز نے مکمل بحالی کیلئے نئے فلائٹ شیڈول بھی تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔

لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کیلئے 9 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ کی گئیں۔

اسی طرح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ایئرپورٹ سے 4 پروازیں روانہ کی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ بعض ممالک میں فضائی حدود جزوی طور پر بند ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ 40 روز کے دوران پاکستان سے 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے فضائی نظام شدید متاثر ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔