اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کا عزم کا اظہار کیا ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ بندی میں کلیدی کردار پر خراج تحسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
