Thursday, April 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے امن اقدامات پر ازبک وزیرِ خارجہ کی پذیرائی

پاکستان کے امن اقدامات پر ازبک وزیرِ خارجہ کی پذیرائی

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیرِ اعظم وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ازبک وزیرِ خارجہ سعیدوف نے پاکستان کی قیادت کو سراہا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات، خصوصاً ابتدائی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مسلسل کوششیں اور روابط خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔