نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق بعض افراد کی جانب سے جعلی معاہدے، فہرستیں اور خطوط جاری کیے جارہے ہیں جن کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسے عناصر دھوکے باز اور جعلساز ہیں اور وفاقی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انہیں بے نقاب کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے قابلِ قبول نکات صرف ایک ہی گروپ کی جانب سے طے کیے گئے ہیں اور انہی پر بند کمرے میں مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے مطابق یہی نکات جنگ بندی پر اتفاق کی بنیاد بنے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ نکات معقول نوعیت کے ہیں اور ان پر آسانی سے عملدرآمد کیا جاسکتا ہے، بعض میڈیا رپورٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر مستند ذرائع کے حوالے سے خبریں نشر کی جا رہی ہیں جن کے پاس کسی قسم کا اختیار نہیں۔ایک اور پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں، حزب اللہ کی وجہ سے لبنان کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا، لبنان کا معاملہ الگ ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔
