Wednesday, April 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر کا ٹیلی فون،جنگ بندی کے حوالے سے کردار کی بھرپور ستائش

وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر کا ٹیلی فون،جنگ بندی کے حوالے سے کردار کی بھرپور ستائش

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آج شام جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران، ترک صدر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر وزیراعظم کو دلی مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے خلیج میں تباہ کن تنازعہ کو ختم کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہونے میں وزیر اعظم کی جرات مندانہ اور سمجھدار قیادت کی تعریف کی، جس کی وجہ سے بے پناہ انسانی مصائب اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کے لیے ترکیہ کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔