Wednesday, April 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان عالمی سٹیج پر:دنیا بھر کے رہنمائوں کے تہنیتی پیغامات،شاندار سفارتکاری کی ستائش،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف

پاکستان عالمی سٹیج پر:دنیا بھر کے رہنمائوں کے تہنیتی پیغامات،شاندار سفارتکاری کی ستائش،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف

نیویارک (آئی پی ایس )عالمی رہنماوں کی جنگ بندی کیلئے پاکستان کے بطور ثالث نتیجہ خیز کردار اور انتھک کاشوں کی بھر پور ستائش،دنیا بھر کے ممالک نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کیا ہیدنیا بھر میں پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ سفارتی کوششیں نہایت قابلِ ستائش قرار پائیںوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سید عاصم منیر نیعالمی امن کیلئے مخلصانہ کوششوں سے پاکستان کو امن کا ضامن منوایا ہے،تباہ کن جنگی حالات میں امن کا راستہ نکالنا پاکستان کی بہترین سفارتکاری اور مثر ملٹری ڈپلومیسی کا واضح ثبوت ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت کے بعد ایران کیساتھ جنگ روک دی گئی ہے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم اور پاکستان کے بطور ثالث کردار کو سراہتے ہیں ،

وزارت خارجہ ترکیہ ہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ضروری تعاون جاری رکھیں گے، چین کے سفیر جیانگ زائیدونگ نے مشرقِ وسطی اور خلیجی خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کے معترف ہیں۔

وزارت خارجہ چین نے کہا کہ چین امن کیلئے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، قطر کی جانب سے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیبطور ثالث کامیاب اور مثر کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے بھی امریکا ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں میں سراہا ہے

یرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار کے بعد اس وقت ہم ایک اہم اور حساس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں، برطانوی سفیر جین میریٹامن کیلئے پاکستان کے مثر اور نتیجہ خیز کردار کے ساتھ ساتھ کامیاب ڈپلومیسی پر بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں۔سابق اطالوی وزیراعظم پالو جینٹیلون نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں بطور ثالث کردار پر پاکستان نوبل امن انعام کا حق دار ہے،

*قازقستان کے صدر نے جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے

وزیر خارجہ نیوزی لینڈ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ نیوزی لینڈ ، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیساتھ ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کو بھی سراہتا ہے، یوکرینی وزیرخارجہ آندری سیبیہ نے کہاکہ امریکا ایران جنگ بندی اور ثالثی کیلئے پاکستان کا بہترین کردار قابل ستائش ہے،

ماہرین کے مطابق

پاکستان بطور نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طورپر عالمی افق پر مضبوطی اور وقار کیساتھ ابھر رہاہے پاکستان نیمشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے،۔پاکستان نے عالمی طاقت امریکا اور ایران کو اپنے اثر و رسوخ اور متوازن تعلقات کے باعث مذاکرات پر مجبور کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔