اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ جا کر مرحومہ کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کی۔اسپیکر نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، اور والدہ کی شفقت و محبت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے پیر سید عمران احمد شاہ اور اہلخانہ کے لیے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا: “غم اور دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
