Wednesday, April 8, 2026
ہومتازہ ترینناروے کا امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم ، پاکستان کے کردار کو سراہا

ناروے کا امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم ، پاکستان کے کردار کو سراہا

اوسلو(سب نیوز) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سفارتکاری کے لیے موقع فراہم کرتی ہے جب دنیا ایک خطرناک کشیدگی کے دہانے پر کھڑی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور مصر کی جانب سے مکالمے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ انتہائی اہم ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آمد و رفت کو محفوظ اور تیزی سے بحال کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس عارضی جنگ بندی کو ایک دیرپا حل میں تبدیل کرنے کے لیے کام کیا جائے، جو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کو بھی مؤثر طریقے سے حل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔