Wednesday, April 8, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن 2 ہفتے بڑھانے اور ایران سے آبنائےہرمز کھولنے کی اپیل

وزیراعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن 2 ہفتے بڑھانے اور ایران سے آبنائےہرمز کھولنے کی اپیل

اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈلائن کو 2 ہفتوں تک بڑھانے او رایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کر دی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ مستقبلِ قریب میں اس کے ٹھوس نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دینے کے لیے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرخلوص درخواست کرتا ہوں کہ وہ مقررہ مہلت میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔ پاکستان پوری نیک نیتی کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے بھی درخواست کرتا ہے کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمزکو کھول دیں۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم تمام جنگ میں شامل فریقین سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ دو ہفتوں کے لیے ہر جگہ جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو کامیابی کے ساتھ جنگ کے حتمی خاتمے تک پہنچنے کا موقع مل سکے، جو خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔