اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکٹرز، کوچ مقرر کر دئیے ،فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے ،نعیم اختر، کاشف جواد، محمد خالد، عاطف بشیر اور ناصر علی سلیکٹرز ہوں گے ،منظور الحسن پاکستان سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ایاز محمود جونئیر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر،قمر ابراہیم انڈر 18ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے ،تمام تقرریاں پی ایچ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہیں،پی ایچ ایف نے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

