Tuesday, April 7, 2026
ہومپاکستانپاکستان کے سفیر کی سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز سے ملاقات

پاکستان کے سفیر کی سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز سے ملاقات

ریاض (آئی پی ایس )پاکستان کے سفیر برائے سعودی عرب احمد فاروق نے سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا اور غور کیا۔ملاقات میں تعاون کو بڑھانے، تجربات کے تبادلے اور تجارتی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور موثر لاجسٹکس کے فروغ کے اقدامات پر زور دیا گیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔