Tuesday, April 7, 2026
ہومپاکستانصدرِ مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان کی ملاقاتیں ، عوامی فلاح کے منصوبوں پر گفتگو

صدرِ مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان کی ملاقاتیں ، عوامی فلاح کے منصوبوں پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی انتظامی صورتحال اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ عوامی مسائل کے موثر حل کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔صدر مملکت نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔