Tuesday, April 7, 2026
ہومتازہ تریناسلام آباد، شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اسلام آباد، شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )تھانہ کرپا کی حدود میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون اور خاوند کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ خاتون کی 10 سال قبل وحید ستی سے شادی ہوئی تھی۔خاتون کی والدہ کی مدعیت میں خاوند وحید ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق وحید ستی کے والد نے کال کر کے بتایا کہ بیٹی جل گئی ہے جبکہ بیٹی نے بتایا کہ خاوند نے مار پیٹ کی اور پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔