Tuesday, April 7, 2026
ہومپاکستانپیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مارجن میں فوری طور پر انوائس قیمت کے حساب سے آٹھ فیصد تک کا اضافہ کیا جائے، موجودہ مارجن شدید معاشی دباوکے باعث ناقابل عمل ہو چکا ہے اوربڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں، مہنگائی اور کاروباری اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث موجودہ حالات میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پہلے سے کم مارجن کو مزید متاثر کیا ہے، جس کے باعث پمپ مالکان کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے، حکومت نے اس مطالبے پر توجہ نہ دی تو ملک بھرمیں ایندھن کی فراہمی متاثر ہونیکی وجہ پیٹرول پمپس بند ہو جائینگے

اس بات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزا یسوسی ایشن عبد السمیع خان، چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان، گل نواز ، انعام الحق، اختر نواز خان، راجہ وسیم ، عرفان الہی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزا یسوسی ایشن اور آل پاکستان پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمیتں بڑھنے سے او ایم سی کو فائدہ ہوا کسی ڈیلر کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ، عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پہلے سے کم مارجن کو مزید متاثر کیا ہے، جس کے باعث پمپ مالکان کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے، اس اقدام کی وجوہات میں مسلسل بڑھتی مہنگائی آپریشنل اخراجات میں 300 فیصد تک اضافہ، سرمایہ کاری اور فنانسنگ لاگت میں نمایاں اضافہ شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز اور سروس چارجز میں بھی فیصدی بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، جس سے مالی دباو مزید بڑھ گیا ہے۔ای سی سی پہلے ہی مارجن میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اس وقت ہمارا بزنس تباہی کے دہانے پہ کھڑا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا کمیشن فیصدی بنیاد پر طے کیا جائے،اگر ریٹ بڑھے گا تو ہمارا کمیشن بڑھے گا اور جب کم ہوگا تو اسی فارمولے کے ساتھ کم ہوگا ،حکومت زیادتی کر رہی ہے کہ چونکہ یہ کمیشن فکس ہے اس لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 500 تک چلے جانے پر بھی ہمارا کمیشن وہی چل رہا ہے اور اس کمیشن پر ہمارے لیے کاروبار کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور یہ خود بخود بند ہونے کو جا رہا ہے تو اس وقت پھر حکومت کو یہ سمجھ آئے گی اور پھر شور مچائیں گے، خدارا اس نوبت تک جانے سے پہلے ہماری بات کو سنیں ہمارا جائز حق ہمیں دیںڈیلرز نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر مارجن 8 فیصد تک نہ بڑھایا گیا تو وہ موجودہ حالات میںپمپ چلانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری اقدامات کرے بصورت دیگر ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔