Tuesday, April 7, 2026
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وفات پانے والے سابق اراکین قومی اسمبلی کے اہلِخانہ سے اظہار تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وفات پانے والے سابق اراکین قومی اسمبلی کے اہلِخانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد(سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھر سے ملاقات کی اور ان کے والد، سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک اویس حیدر جکھر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے بعد ازاں رکنِ قومی اسمبلی محمد مقداد علی خان سے ملاقات کی اور ان کے والد، سابق رکنِ قومی اسمبلی سردار محمد شفقت حیات خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم سردار محمد شفقت حیات خان کی خدمات کو سراہا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی محمد سعد اللہ خان بلوچ سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد، سابق وفاقی وزیر میاں ناصر علی خان بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ اسپیکر نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔