Tuesday, April 7, 2026
ہومپاکستانحافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو ٹوک موقف پر اظہار تشکر کیا

حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو ٹوک موقف پر اظہار تشکر کیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر امیر مقدم نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران پر مسلط جنگ کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا

امیر جماعت اسلامی نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا۔ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومت اور جماعت اسلامی کے دوٹوک موقف پر شکریہ ادا کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے اڈے ختم کرے، فلسطین کی آزادی، خود مختار ریاست اور مسجد اقصی کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔