Tuesday, April 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزاستنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا تبادلہ، تین افراد ہلاک

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا تبادلہ، تین افراد ہلاک


استنبول (آئی پی ایس) ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں تین مشتبہ افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور مشتبہ افراد کا مقابلہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے ممکنہ مقاصد کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔