اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد میں نئی پابندیاں نافذ، دکانیں رات 8بجے بند ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8بجے تک کھلے رہیں گے،ہفتہ اور اتوار بھی شامل، میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز اور پٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہو گی
تندور، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آوٹ لیٹس رات 10بجے بند کرنے کا حکم، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، شادی ہالز، بینکوئٹس اور شادی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہو گا، گھروں اور فارم ہاوسز میں ہونے والی شادیوں پر بھی 10بجے کی پابندی لاگو ہو گی،اسلام آباد میں نئے اوقات کار کا اطلاق 7اپریل 2026 سے ہوگا۔

