Tuesday, April 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزکفایت شعاری مہم: پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے وفاق کو بھجوا دیے

کفایت شعاری مہم: پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے وفاق کو بھجوا دیے

لاہور(آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب نے اپنے حصے کے 40 ارب روپے وفاق کو بھجوا دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تمام صوبوں کی جانب سے 100 ارب روپے وفاق کو منتقل کیے جانے تھے۔پنجاب حکومت کے مطابق باقی رقوم سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ان کے حصوں کے مطابق بھجوائی جائیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے کی یہ رقم مختلف ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں سے نکالی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔