Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم کے 25 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کے لیے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی تعیناتی پر زور

وزیراعظم کے 25 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کے لیے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی تعیناتی پر زور

اسلام آباد: (سب نیوز) رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ افسران کے سروس اسٹرکچر کی پالیسی کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل اعوان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سروس اسٹرکچر کو دیگر گروپس کی طرح قانونی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت میں 24 آسامیاں ہیں، مگر گریڈ 22 میں صرف ایک آسامی موجود ہے، جس پر وفاقی سیکرٹری کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ مقرر ہو سکتا ہے۔

سینیٹر انوشہ رحمان نے سوال کیا کہ اگر گریڈ 22 کی ایک ہی آسامی ہے اور باقی آسامیوں پر دیگر گروپس کے افسران تعینات ہیں تو برآمدات کے اہداف کیسے حاصل ہوں گے۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وضاحت کی کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران بنیادی طور پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وزارت تجارت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے معاملہ براہ راست کمیٹی میں لانے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ افسران کو پہلے اپنے سیکرٹری اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

اجلاس میں یہ بھی بات ہوئی کہ اگر حکومت بہتر سمجھے تو کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران کو وزارت تجارت میں تعینات کیا جا سکتا ہے تاکہ وزیراعظم کے 25 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

سینیٹر انوشہ رحمان نے زور دیا کہ وزارت تجارت میں اپنے ہی گروپ کے لوگ نہ ہوں تو برآمدات کے اہداف پورے کرنا مشکل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔