Sunday, April 5, 2026
ہومپاکستانآپریشن غضب للحق جاری، 796دہشتگرد ہلاک، 44 چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا

آپریشن غضب للحق جاری، 796دہشتگرد ہلاک، 44 چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)مسلح افواج پاکستان کی افغانستان میں آپریشن غضب للحق کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں جاری ہیں، اور اب تک 796 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک 796 دہشتگرد ہلاک اور 1043 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

بیان میں میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کی 286 چوکیاں تباہ کرلی گئی ہیں، جبکہ 44 چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ ہے۔حکام نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرونز تباہ کیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو موثر طور پر فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، اس دوران کم از کم 37 دہشتگرد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔