اسلام آباد (سب نیوز)چار روز تک وقفے وقفے سے بارش کے بعد آج دن بھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھوپ کا راج رہا تاہم محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ 6 سے 9 اپریل تک جڑواں شہروں میں مزید بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی خیبرپختونخوا کے کچھ مقامات پر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
