Sunday, April 5, 2026
ہومپاکستانپاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو

پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کیلئے تمام کوششوں کی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا،ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، دورانِ گفتگو دونوں رہنماوں نے جاری پیشرفت کے پیشِ نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔