لاہور(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت سے مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہو گئے، آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔بھارتی وزیردفاع کی گیدڑ بھبھکیاں اور خفیہ ایجنسی را کی الیکشن قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری ہے، بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلہ کا آغاز کر دیا۔
گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہا ہے، را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈاکرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے، اس سے قبل اپنی سفارتی ناکامی چھپانے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ نازیبا اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیئے۔بھارتی وزیر دفاع، وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کیلئے منظم منصوبہ بندی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کا تسلسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔ماہرین کے مطابق اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے اورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہیں، معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، موثراور فیصلہ کن ہوگا۔
