Sunday, April 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داریاں نبھائیں، صدر مملکت آصف زرداری

پاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داریاں نبھائیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ میں پی این ایس خیبر کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاری میں مسلسل بہتری کا مظہر ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے ہر موقع پر بالخصوص معرکہ حق کے دوران قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے۔صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔