اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے یو اے ای مالیاتی ڈپازٹس سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کر دیا،یو اے ای کے ڈپازٹس دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت رکھے گئے تھے، اسٹیٹ بینک کے ذریعے میچورڈ ڈپازٹس یو اے ای کو واپس کیے جا رہے ہیں،ڈپازٹس کی واپسی معمول کا مالیاتی عمل ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہیں۔مرحوم شیخ زاید نے پاک یو اے ای دوستی کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈپازٹس کی واپسی معمول کا مالیاتی عمل ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے،دفتر خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
