نیویار ک(آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کیساتھ معاہدہ کرنے کے وقت میں صرف 48 گھنٹے رہ گئے، اس کے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنے یا ہرمز کھولنے کے لیے دس دن کا وقت دیا تھا، دس دن کا دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے رہ گئے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہو۔ اس سے قبل بھی انہوں نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہوجائے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت تک ہم ایران کو مکمل طور پر تباہ یا پتھر کے زمانے میں واپس بھیج دیں گے۔
