Saturday, April 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں: چین

آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں: چین

تہران (آئی پی ایس )چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قرار دیدیا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پرامریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ لین کھلی اور محفوظ ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔