اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ ،دونوں رہنماں کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،نائب وزیراعظم کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور، پاکستان اور بحرین کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مکالمے پر اتفاق
، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے ‘پانچ نکاتی اقدام’ پر روشنی ڈالی، مشرقِ وسطی اور خلیجی خطے میں امن کے لیے پاک چین فارمولا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بحرینی وزیر خارجہ کی خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف، دونوں ممالک کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ،پاکستان اور بحرین کا مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق،
